آفاق احمد: شہری سندھ کے لیے نیا صوبہ انصاف اور اختیار کی واپسی ہے

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں دہائیوں سے جاری محرومی، تعصب، وسائل کی لوٹ مار اور انتظامی ناکامی کا واحد حل شہری سندھ پر مشتمل نئے صوبے کا قیام ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اعلان: چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا

اپنی رہائش گاہ پر ضلع وسطی سے آنے والے مہاجر عمائدین کے وفد سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ اس مطالبے کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اصل میں اس status quo کے محافظ ہیں جس نے شہری سندھ کو سیاسی، معاشی اور انتظامی طور پر بے اختیار رکھا۔

آفاق احمد نے مزید کہا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر نے ہمیشہ ملک کی معیشت، ٹیکس ریونیو اور قومی ترقی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا، مگر ان علاقوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، نوکریوں اور سرکاری اداروں میں کوٹہ سسٹم کے ذریعے پیچھے دھکیل دیا گیا، اور شہری ادارے جان بوجھ کر کمزور کیے گئے۔ کراچی جیسے شہر کو کچرے، سیوریج، ٹوٹی سڑکوں اور ناقص گورننس کے حوالے کر دیا گیا، یہ رویہ اپنے شہریوں کے ساتھ نہیں بلکہ فتح کیے ہوئے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ نیا صوبہ کسی سے دشمنی نہیں بلکہ انصاف اور اختیار کی واپسی ہے۔ کراچی سے سالانہ کھربوں روپے کا ریوینیو لیا جاتا ہے، مگر شہر کا بجٹ بھکاریوں جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی صوبہ کے نعرے کو مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، لیکن ہم اپنی قوم تقسیم نہیں ہونے دیں گے، یہ ہماری وراثت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وفاداری کا حق ادا کیا، بدلے میں محرومی اور سزا ملی، اس کے باوجود ہم کسی قوم سے دشمنی نہیں رکھتے، ہم امن چاہتے ہیں، انصاف چاہتے ہیں، اختیار چاہتے ہیں، مگر اپنے حقوق پر سودا نہیں کریں گے۔ اگر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے تو شہری سندھ کو اس کا حق اور شناخت دینی ہوگی، ورنہ یہ محرومی مزید نہیں چلے گی۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “آفاق احمد: شہری سندھ کے لیے نیا صوبہ انصاف اور اختیار کی واپسی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!