کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 58 سال قبل پارٹی کی بنیاد رکھی، جس کے بعد ملکی سیاست عام عوام، مزدور، محنت کشوں اور متوسط و غریب طبقے کے ہاتھوں میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور سیاست کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیے۔
قائداباد ٹریفک پولیس کا عوام دوست اقدام، گڑوں کی مٹی سے بھرائی کر کے ٹریفک کی روانی بہتر بنائی
سعید غنی نے کہا کہ 30 نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پر کراچی ڈویژن کے تحت شاہ احمد نورانی عیدگاہ گراؤنڈ کورنگی میں ساڑھے تین نمبر پر جلسہ ہوگا، جو کراچی کی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی جلسہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کے 47 صوبائی حلقوں سے کارکنان و عہدیداران ریلیوں کی صورت میں جلسے میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قیام سے پہلے ملک کی سیاست جاگیرداروں، وڈیروں اور امیروں کے قبضے میں تھی، لیکن پیپلز پارٹی بننے کے بعد عام لوگوں کو سیاست میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ملک کو ایٹم بم، میزائل اور صوبائی خودمختاری دی اور 58 سال کی جدوجہد میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔
سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے بھری ہوئی ہے، اور شہید بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان نے آمروں کے خلاف جدوجہد کی، جس میں خواتین کا کردار بھی اہم رہا، اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ 1977 سے آج تک پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ اور آمروں کی جانب سے کئی چیلنجز کا سامنا رہا، لیکن پارٹی ہمیشہ اپنے عزم پر قائم رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی ملٹری ونگ کی جماعت نہیں بلکہ سیاسی جماعت ہے جو پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ذریعے جدوجہد کرتی ہے۔
جلسہ گاہ میں خواتین، مردوں اور میڈیا کے لیے بنائے گئے انکلوزرز کا جائزہ لیا گیا، اور سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے پیپلز یوتھ اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوان ذمہ دار ہوں گے۔
