ضلع کورنگی پولیس نے سندھ ٹمپورری ریذیڈینشل ایکٹ 2015 کے تحت مختلف تھانوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 31 افراد کو گرفتار کیا، جن میں کرایہ دار اور مالکان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور ان کے خلاف دفعہ 11 ریذیڈینشل ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
قائداباد ٹریفک پولیس کا عوام دوست اقدام، گڑوں کی مٹی سے بھرائی کر کے ٹریفک کی روانی بہتر بنائی
تھانہ وار گرفتاریوں کی تفصیل:
تھانہ سعودآباد: محمد اکرم
تھانہ ماڈل کالونی: محمد نذیر، مرسلین، رفیق احمد، غلام حسین، محمد ارس، عبد الکریم، رضا خان، ناہید اللہ
تھانہ کھوکھراپار: محمد عتیق
تھانہ شاہ فیصل کالونی: سید علی حیدر، جاوید خان
تھانہ لانڈھی: مجیب الرحمن، جمن خان، مصری، محمد قیصر، اعجاز
تھانہ کی آئی اے: مزمل، ندیم، محمد عمران، ساجد، عبد المنان، شاہ حسین، غلام اکبر، محمد جمال، ارشد، سونائل
تھانہ زمان ٹاؤن: امیر بخش چند، فہد حسین، محمد اسحاق، محمد بشیر
مزید کارروائیاں اور تفتیش:
گرفتار افراد کے قبضے سے ثبوت برآمد کیے گئے اور مقدمات کے اندراج کے بعد مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیے گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
