بارڈر مینجمنٹ پر پراپیگنڈا گمراہ کن، افغان رجیم خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ بارڈر مینجمنٹ سے متعلق سیکیورٹی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

لیاری جنرل اسپتال میں بڑا کارنامہ، خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا

25 نومبر کو سینئر صحافیوں کے ساتھ ملکی سلامتی کے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان کی یہ منطق درست نہیں کہ دہشتگرد ’’مہمان‘‘ ہیں۔ ’’کس قسم کے مہمان جو مسلح ہو کر آتے ہیں؟ اگر فتنہ الخوارج پاکستانی ہیں تو انہیں ہمارے حوالے کریں، ہم انہیں قانون کے مطابق ڈیل کریں گے۔‘‘

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ موجودہ افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ افغان طالبان نے اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے پر تاحال عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کی بندش کا معاملہ براہِ راست سیکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ’’خود فریبی‘‘ پر مبنی سوچ رکھنے والی قیادت کا غلبہ ہے۔ انڈین آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ ’’ہم نے آپریشن سندور کے دوران ایک ٹریلر دکھایا‘‘ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اگر اس ٹریلر میں سات جہاز گر جائیں، 26 مقامات پر حملے ہو جائیں اور ایس-400 بیٹریاں تباہ ہوجائیں تو یہ ٹریلر بھارت کے لیے ’’ہارر فلم‘‘ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندور میں بھارت کی ناکامی کے باوجود جھوٹے بیانات دے کر بھارتی عوام کے غصے کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنی گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سوشل میڈیا پراپیگنڈا پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف زہریلا بیانیہ بیرونِ ملک سے چلنے والے ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔ ’’پاکستان سے باہر بیٹھے لوگ یہاں کی سیاست اور دیگر معاملات میں زہر گھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 4 نومبر 2025 سے اب تک 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 206 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ رواں سال ملک بھر میں 67 ہزار سے زائد آئی بی او کیے گئے، جن میں صرف خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 857 اور بلوچستان میں 53 ہزار 309 آپریشن شامل ہیں۔
سالِ رواں میں مجموعی طور پر 1873 دہشتگرد مارے گئے، جن میں 136 افغان بھی شامل ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “بارڈر مینجمنٹ پر پراپیگنڈا گمراہ کن، افغان رجیم خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!