پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں مجموعی طور پر 1873 دہشتگرد جہنم واصل کیے گئے جن میں 136 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات 25 نومبر کو سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر بریفنگ کے دوران بتائی۔
بارڈر مینجمنٹ پر پراپیگنڈا گمراہ کن، افغان رجیم خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال 67 ہزار 23 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے، جن میں خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 857 اور بلوچستان میں 53 ہزار 309 آپریشن شامل ہیں۔
4 نومبر 2025 سے اب تک مجموعی طور پر 4910 آئی بی اوز کیے گئے جن میں 206 دہشتگرد مارے گئے۔
افغانستان سے مکمل سہولت کاری جاری ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی میں افغان طالبان مکمل سہولت کاری فراہم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق:
پاک افغان سرحد انتہائی مشکل اور دشوار گزار ہے۔
خیبر پختونخوا میں 1229 کلومیٹر طویل سرحد کے 20 کراسنگ پوائنٹس ہیں۔
بارڈر فینس اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتی جب تک وہ آبزرویشن اور فائر کور کے بغیر ہو۔
بارڈر کے دونوں طرف منقسم گاؤں کنٹرول کو مزید پیچیدہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بارڈر مینجمنٹ ہمیشہ دونوں ممالک مل کر کرتے ہیں، لیکن افغانستان کی جانب سے تعاون نہ ہونے کے برابر ہے۔
افغانستان کے سامنے ناقابل تردید ثبوت رکھے ہیں
ترجمان پاک فوج نے کہا:
افغانستان میں داعش، القاعدہ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے مراکز موجود ہیں۔
انہیں افغانستان ہی سے اسلحہ اور فنڈنگ مل رہی ہے۔
پاکستان نے طالبان رجیم کے سامنے تمام ثبوت رکھ دیے ہیں جنہیں وہ رد نہیں کر سکتے۔
پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان دہشتگردوں کی سہولت کاری بند کریں اور ایک قابلِ تصدیق میکانزم پر دستخط کریں۔
افغان مہاجرین کی واپسی
انہوں نے بتایا:
2024 میں 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد افغان شہری وطن واپس بھیجے گئے۔
2025 میں اب تک 9 لاکھ 71 ہزار 604 افراد واپس جا چکے ہیں۔
صرف نومبر 2025 میں 2 لاکھ 39 ہزار 574 افراد افغانستان روانہ کیے گئے۔
بھارت پر سخت تنقید
ترجمان نے انڈین آرمی چیف کے ’’آپریشن سندور کا ٹریلر‘‘ بیان کو خود فریبی قرار دیتے ہوئے کہا:
اگر کسی فلم کے ’’ٹریلر‘‘ میں 7 طیارے گر جائیں، 26 حملے ہو جائیں اور ایس-400 بیٹریاں تباہ ہو جائیں تو ایسی فلم بھارت کے لیے ہارر ثابت ہوگی۔
بھارت شکست کے باوجود جھوٹے بیانات دے کر عوامی غصہ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پروپیگنڈا: بیرونی ہاتھ ملوث
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا:
پاکستان کے اداروں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والے زیادہ تر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔
بیرونی عناصر پاکستان کی سیاست اور داخلی معاملات میں زہر گھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دہشتگردی کا حل نیشنل ایکشن پلان ہی ہے
انہوں نے کہا کہ تمام حکومتیں اور سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کا حل صرف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ہے۔ بلوچستان میں اس پر مربوط نظام موجود ہے لیکن خیبر پختونخوا میں کمی دکھائی دیتی ہے۔
