پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے سمندری علاقوں اور ماڑہ، پسنی، جیوانی کے پانیوں میں غیر قانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کورنگی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن جاری
ٹرالنگ ایک ممنوعہ ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جو سمندری ماحولیات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور مقامی ماہی گیروں کے روزگار پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مزید برآں، ٹرالنگ کرنے والی کشتیاں اکثر دیگر غیر قانونی سرگرمیوں، بشمول ہتھیار اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث پائی جاتی ہیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 12 غیر قانونی فشنگ ٹرالرز کو بلوچستان کی سمندری حدود سے گرفتار کیا۔ ان کارروائیوں اور مسلسل نگرانی کے باعث ٹرالنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی، جس کا مقامی ماہی گیروں نے خیرمقدم کیا۔
اسی دوران، سمندری حیات اور ماہی گیری کے تحفظ کے لیے 372 ممنوعہ فشنگ نیٹس بھی ضبط کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سمندری ماحولیات کے تحفظ اور ماہی گیروں کے حق میں انتہائی اہم ہیں۔
