کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
گڈاپ سٹی پولیس کا کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار
کومبنگ آپریشن ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر تھانہ الفلاح پولیس نے شمشاد ٹاؤن اور گل ٹاؤن کے علاقوں میں کیا۔ آپریشن کے دوران 13 گھروں کی تلاشی لی گئی، 50 افراد کی شناخت تلاش ڈیوائس کے ذریعے کی گئی اور 04 ہوٹلوں بشمول نیو کوئٹا ہوٹل، بابا ہوٹل، اکبر ہوٹل اور کمال ہوٹل کی چیکنگ کی گئی۔
آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ الفلاح، لیڈیز پولیس اسٹاف، اور انٹیلیجنس اسٹاف کے ساتھ تلاش ڈیوائس آپریٹرز نے حصہ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں امن و امان قائم رکھنے، عوام کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے کی گئی۔