کراچی: جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کی وارننگ، 5 دسمبر تک درستگی لازمی

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی، جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

کورنگی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن جاری

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ 5 دسمبر تک اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروا لیں، بصورت دیگر غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کے لیے آخری تاریخ 31 اکتوبر ختم ہو چکی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے زائد ہے۔

ای چالان سسٹم کے فعال ہونے کے بعد یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کئی شہری چالان سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگا رہے ہیں، جس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کی وارننگ، 5 دسمبر تک درستگی لازمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!