امریکا کا ایگزم بینک ریکوڈِک منصوبے کے لیے پاکستان کو 1.25 ارب ڈالر قرض دے گا عالمی سپلائی چین مضبوط بنانے کا منصوبہ

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ بینک (ایگزم بینک) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ریکوڈِک منصوبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا جائے گا۔ یہ قرض اس عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت امریکا 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے اہم معدنیات، جوہری توانائی اور گیس کی سپلائی کو اپنے اور اپنے اتحادی ممالک کے لیے محفوظ اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
بھارت کے مفرور ارب پتی سندیسارا برادران کا 57 کروڑ ڈالر میں تصفیے پر آمادگی سپریم کورٹ نے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی

فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ایگزم بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان، مصر اور یورپ میں متعدد منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے طویل عرصے تک ان سپلائی ذرائع پر انحصار کیا جو اب ان کے لیے "نہ مناسب رہے ہیں اور نہ قابلِ اعتماد”۔

یووانووچ کے مطابق، ’’ہم اپنے اہداف اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک بنیادی خام مال کی عالمی سپلائی چین محفوظ، مستحکم اور فعال نہ ہو۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ بینک کے پاس امریکی کانگریس کی جانب سے مجاز کردہ 135 ارب ڈالر میں سے 100 ارب ڈالر ابھی بھی خرچ کرنے کے لیے موجود ہیں۔

بینک کے پہلے مرحلے کے معاہدوں میں نیویارک کی کمیوڈٹیز گروپ ہارٹری پارٹنرز کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی بھی شامل ہے، جو مصر کو 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس فراہم کرے گی۔

ایگزم بینک نے ریکوڈِک قرض سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “امریکا کا ایگزم بینک ریکوڈِک منصوبے کے لیے پاکستان کو 1.25 ارب ڈالر قرض دے گا عالمی سپلائی چین مضبوط بنانے کا منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!