اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں کاپر برآمد

کراچی (ضلع ملیر): بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قیمتی دھاتوں کی چوری میں طویل عرصے سے سرگرم تھے۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر آرام باغ میں تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 245 کلوگرام سے زائد کاپر پلیٹس برآمد کر لیں، جبکہ چوری میں استعمال ہونے والے ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ کیبن میں چوری شدہ سامان چھپا کر لے جا رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رحمان دین اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان چوری شدہ سامان مختلف اسکریپ ڈیلرز اور کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!