ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا سی پی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا دورہ، سیکیورٹی و نگرانی کے نظام کا جائزہ

کراچی (ڈسٹرکٹ سینٹرل) — ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے تحت قائم ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چار کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا دورہ کیا۔ یہ مراکز نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، عزیز آباد اور جوہر آباد میں قائم ہیں، جو مؤثر سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار، تین ملزمان دھر لیے گئے

دورے کے موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ہمراہ مراد سونی (چیف سی پی کے)، جوائنٹ چیف عتیق، ڈپٹی چیف عرفان ابوبکر، سینٹرل چیف علی گوڈیل، سی پی کے چیف عباس طیب، برکت ایدھی، حماد اور شاہد بھی موجود تھے، جنہوں نے سی پی کے کے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دورانِ دورہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں، مانیٹرنگ سسٹمز اور آپریشنل نظام کا معائنہ کیا گیا۔ مراد سونی نے ایس ایس پی کو CPK کی جانب سے نصب کیے گئے کیمروں کی افادیت، جرائم کی روک تھام میں ان کے کردار اور پولیس کے ساتھ مربوط رابطہ نظام کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانا خوش آئند اقدام ہے، جو اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی میں انتہائی معاون ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے پولیس پبلک پارٹنر شپ کے تحت قائم CPK کے مربوط نگرانی کے نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ماڈلز شہری سیکیورٹی کے فروغ اور عوامی اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!