ضلع وسطی میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ و کمبنگ آپریشنز تیز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی میں دہشت گردی کے حالیہ خدشات اور سیکیورٹی تھریٹس کے پیشِ نظر پولیس کی جانب سے سرچ اور کمبنگ آپریشنز میں نمایاں تیزی آگئی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی حدود میں مشترکہ کارروائیاں کی جارہی ہیں، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی، گرفتاری اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو ’نشانِ پاکستان‘ عطا کردیا

پولیس کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود لیاقت آباد نمبر 5 اور 6 میں رینجرز کے تعاون سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ایچ او لیاقت آباد اور ڈی ایس آر رینجرز نے کی۔ کارروائی میں مجموعی طور پر 12 اہلکار سرگرم رہے۔

اسی طرح تھانہ گل بہار کی حدود حاجی مرید گوٹھ اور خاموش کالونی میں سرچ اینڈ کمبنگ آپریشن عمل میں لایا گیا، جس کی قیادت ایس ایچ او گل بہار نے کی، جبکہ کل 14 اہلکار کارروائی میں شامل تھے۔

تھانہ شاہراہِ نورجہاں کی حدود نارتھ ناظم آباد کے علاقے ڈیر کالونی میں سرچ آپریشن ایس ڈی پی او شادمان سب ڈویژن کی نگرانی میں کیا گیا۔ آپریشن میں 29 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ادھر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں بھی کچی آبادی، خمیصہ گوٹھ اور سیکٹر 5-G میں آپریشن کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی او نیو کراچی سب ڈویژن کی سربراہی میں 33 اہلکار شریک ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ دنوں میں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2025 11 16 at 5.02.35 PM WhatsApp Image 2025 11 16 at 5.02.35 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 16 at 5.02.35 PM 3

67 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ و کمبنگ آپریشنز تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!