نئے کرنسی نوٹس کی تیاری: اسٹیٹ بینک بورڈ کی منظوری، بہتر سیکیورٹی فیچرز اور نئی کلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ نے نئے کرنسی نوٹس کے ڈیزائنز کی منظوری دے دی ہے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد مرحلہ وار تمام کرنسی نوٹس تبدیل کیے جائیں گے۔

نئے کرنسی نوٹس کی تیاری: اسٹیٹ بینک بورڈ کی منظوری، بہتر سیکیورٹی فیچرز اور نئی کلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹس بہتر سیکیورٹی فیچرز، جدید ٹیکنالوجی اور نئی کلر اسکیم پر مشتمل ہوں گے، جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت کو ان پر عملدرآمد کا اختیار حاصل ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ 5000 روپے کے کرنسی نوٹ کو ختم کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے بھی کہا کہ اگر 5000 کا نوٹ ختم کرنے کی بات کی گئی تو اس کے مارکیٹ پر بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 5000 روپے کے تین جعلی نوٹس فراہم کیے گئے تھے، تاہم نہ ان پر کوئی کارروائی ہوئی اور نہ ہی نوٹس واپس کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 75 روپے کا نوٹ مارکیٹ میں استعمال ہی نہیں ہوتا، اس لیے ایسے نوٹس ڈیزائن کیے جائیں جو عملی طور پر مارکیٹ میں قابلِ استعمال ہوں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ پانڈا بانڈ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

کمیٹی اجلاس میں یو اے ای قرض سے متعلق سوال پر سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ قرض صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کیا گیا، اور اس نوعیت کے سوال کو انہوں نے غیر مناسب قرار دیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “نئے کرنسی نوٹس کی تیاری: اسٹیٹ بینک بورڈ کی منظوری، بہتر سیکیورٹی فیچرز اور نئی کلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!