کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ سے گرفتار کرلیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو ’نشانِ پاکستان‘ عطا کردیا
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صدام حسین ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ قائدآباد سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے، جنہیں فرانزک و کیمیکل تجزیے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق نیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
