صدر آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو ’نشانِ پاکستان‘ عطا کردیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’’نشانِ پاکستان‘‘ عطا کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔

جنجال گوٹھ میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار، پانی چوری میں ملوث 6 افراد گرفتار، 2 ٹینکرز ضبط

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو، فیلڈ مارشل، ایئرچیف، نیول چیف سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ایوانِ صدر میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے باقاعدہ طور پر شاہ عبداللہ دوم کو ’’نشانِ پاکستان‘‘ کا تمغہ پہنایا۔ تقریب کو پاکستان اور اردن کے درمیان گہرے تعلقات کی مضبوط علامت قرار دیا گیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “صدر آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو ’نشانِ پاکستان‘ عطا کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!