ڈیفنس میں پولیس اور ملزمان کا مقابلہ — ایک زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد بی ایریا قبرستان کے قریب کارروائی کے دوران موٹرسائیکل سوار مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ ایس ایس پی ساؤتھ محذور علی کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم بلا ضرب حراست میں لے لیا گیا۔

ضلع وسطی میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ و کمبنگ آپریشنز تیز

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے موقع سے 30 بور پستول، تین زندہ راؤنڈز، چوری شدہ ہونڈا 125 موٹرسائیکل اور تین موبائل فون برآمد کیے ہیں۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیفنس میں پولیس اور ملزمان کا مقابلہ — ایک زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!