کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پاکستان اور برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور بچوں کی آن لائن ہراسانی میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ بھی ہوا، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا اور دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں دو اسٹریٹ کرمنلز، تین گٹکا و ماوا فروش، دو منشیات فروش اور ایک مفرور شامل ہے۔
ملزمان کے قبضے سے پولیس نے دو پسٹل بمعہ ایمونیشن، 267 پڑیاں/پیکٹ گٹکا ماوا، 72 کلو چھالیہ، 910 گرام آئس، 1010 گرام چرس، ایک موٹر سائیکل، تین موبائل فون اور 4,250 روپے نقدی برآمد کر لیے۔
ملزمان کی گرفتاری تھانہ عزیز بھٹی، شارع فیصل، پی آئی بی کالونی، فیروز آباد، جمشید کوارٹرز، سولجر بازار، محمود آباد، مبینہ ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں کی گئی۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے انہیں متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔