وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت، بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز اور شفافیت یقینی بنائی جائے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات نے وزیراعلیٰ سندھ کو محکمہ بلدیات کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ لوکل گورنمنٹ کے مجموعی ترقیاتی منصوبوں کا حجم 78 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ غیر ملکی امدادی منصوبوں پر 45 ارب روپے جاری ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ بلدیات کی 756 ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے، جن میں 713 جاری اور 43 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔ کراچی کے 9 میگا پراجیکٹس کے لیے 7 ارب 66 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، کے ڈی اے کے 76 منصوبوں کے لیے 13 ارب 22 کروڑ روپے، کے ایم سی کے 200 منصوبوں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے 47 منصوبوں کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں حب کینال اور ڈملوٹی واٹر پائپ لائن منصوبوں پر پیش رفت سے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا۔
مراد علی شاہ نے پانی، صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف پانی، صفائی اور فضلہ ٹھکانے لگانے کے نظام شہریوں کی صحت سے جڑے ہیں اور شہری و دیہی عوام کو بہتر، صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو منصوبوں کی براہِ راست نگرانی کی ہدایت دی اور متعلقہ اداروں کو منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے جاری منصوبے سندھ کے شہری نظام میں انقلابی تبدیلی لائیں گے اور ترقیاتی منصوبے پائیدار، شفاف اور عوامی فلاح پر مبنی ہونے چاہئیں۔
انہوں نے افسران کو ماہانہ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے اور کورنگی کاز وے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت، بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز اور شفافیت یقینی بنائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!