کراچی میں روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، غیر قانونی چائے خانے اور ہوٹلز ہٹائے گئے

کراچی انتظامیہ نے روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف اضلاع میں غیر قانونی چائے خانے، ہوٹلز اور دکانیں ہٹا دیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام اضلاع میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات پر قابو پانے کی ہدایت کی تھی، جس کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ خالی کرانا ہے۔

کراچی میں 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے دسویں روز رنگا رنگ سرگرمیاں

رپورٹس کے مطابق، وسطی ضلع میں مرزا آدم خان روڈ اور آگرہ تاج لیاری میں دو ہوٹلز سر بمہر کئے گئے، جبکہ بورڈ آفس بفر زون میں کیفے آغوش اور نارتھ ناظم آباد میں اغا جان ہوٹل پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران چائے خانوں اور ہوٹلز کی کرسیاں اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔

کورنگی ضلع میں شاہ فیصل سب ڈویژن کے علاقے، شوکت عمر اسپتال سے کبوتر چوک تک، روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، جہاں مختلف دکانوں نے اپنے سامنے کیبنز اور ٹھیلوں کے ذریعے غیر قانونی تجاوزات قائم کر رکھی تھیں۔

کیماڑی ضلع میں ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو کے مطابق مدینہ کالونی میں چار ہوٹلز کے خلاف کارروائی کی گئی، جو فٹ پاتھوں اور سڑک پر کرسیاں بچھا کر چائے خانے چلا رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنرز نے کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ تجاوزات کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان کے سامان کو ضبط بھی کر لیا گیا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی تجاوزات یا جعلی اجازت ناموں کے ذریعے کسی بھی کاروبار میں ملوث نہ ہوں تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی میں سہولت اور تحفظ قائم رہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، غیر قانونی چائے خانے اور ہوٹلز ہٹائے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!