کراچی: کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے بعد اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپروومنٹ پروجیکٹ (K-WSSIP) بھی عملی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ کے فور منصوبے کے تحت یونیورسٹی روڈ پر پانی کی نئی لائنیں بچھانے کا کام 10 نومبر سے شروع ہو کر 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
کراچی میں روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، غیر قانونی چائے خانے اور ہوٹلز ہٹائے گئے
حکام کے مطابق، پہلے مرحلے میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک 2.7 کلومیٹر پانی کی لائنوں کا نیٹ ورک بچھایا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک لائنیں لگائی جائیں گی۔ منصوبے کے دوران 96 انچ اور 72 انچ کی بڑی لائنیں ڈالی جائیں گی تاکہ شہر کی پانی کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے۔
ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے پیش نظر، حکام نے متبادل راستہ تجویز کیا ہے کہ روڈ بندش کے دوران گاڑیاں نیپا چورنگی سے الہ دین پارک کی طرف موڑ دی جائیں۔ K-WSSIP حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ کراچی کے پانی کے نظام کی جدید کاری اور شہریوں کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
