استنبول میں پاک–افغان مذاکرات میں پیش رفت، دفترِ خارجہ نے ڈیڈلاک کی تردید کردی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) — پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ دفترِ خارجہ نے مذاکرات میں ڈیڈلاک (رکاوٹ) کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی کامیاب کارروائی — لانڈھی سے ڈکیتیوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ مذاکراتی وفد استنبول میں موجود ہے اور معاملات طے ہونے تک سرحدیں بند رہیں گی۔ ان کے مطابق مذاکرات ثالثوں کی نگرانی میں جاری ہیں اور پاکستان نے شواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے سپرد کر دیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وفد کی قیادت قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ بھی وفد میں شامل ہیں۔

طاہر اندرابی نے چمن بارڈر پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “درحقیقت فائرنگ افغان طالبان کی جانب سے کی گئی تھی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ہی بارڈر سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے شمالی افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ غزہ میں امن فوج بھیجنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اور ایسا کوئی بھی فیصلہ صرف پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

ہندوستانی میڈیا کی بے بنیاد خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا “پریوں کی کہانیاں گھڑنے میں مشہور ہے”۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے انٹیلیجنس افسران کی مبینہ ملاقاتوں اور مالی معاملات سے متعلق خبریں من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت کا یہ دعویٰ بھی غلط ہے کہ پاکستان نے ہندو یاتریوں کے داخلے پر پابندی لگائی — حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے 2400 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے، لہٰذا بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “استنبول میں پاک–افغان مذاکرات میں پیش رفت، دفترِ خارجہ نے ڈیڈلاک کی تردید کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!