کراچی (کورٹ رپورٹر) — کراچی کی عدالت نے گارڈن کے علاقے میں نوجوان کو ڈمپر تلے کچلنے کے کیس میں گرفتار ڈرائیور کو 30 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
استنبول میں پاک–افغان مذاکرات میں پیش رفت، دفترِ خارجہ نے ڈیڈلاک کی تردید کردی
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران ملزم ڈرائیور نیاز اللہ کی جانب سے زرِ ضمانت جمع کرایا گیا۔ عدالت نے جمع کرانے کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شاہ زیب نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔
حادثے کے بعد عوام نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ مشتعل ہجوم نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید احتجاج ہوا تھا اور حادثے پر عوامی ردِعمل کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔