ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی،: ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ملیر سٹی کے علاقے میں کی گئی، جس کے دوران گرفتار ملزمان سکندر اور اصغر کے قبضے سے 1 کلو 1100 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔

ضلع وسطی میں سول ڈیفنس کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کے لیے اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیہا شاہ کی صدارت

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کے نیٹ ورک کا حصہ تھے اور ماضی میں بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

پچھلے مقدمات کا ریکارڈ:

  1. ایف آئی آر نمبر 728/20، دفعہ CNSA 6/9B، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن (اصغر)

  2. ایف آئی آر نمبر 678/22، دفعہ CNSA 9(1)6(a)، تھانہ ملیر سٹی (سکندر)

  3. ایف آئی آر نمبر 379/23، دفعہ PEHO 3/4، تھانہ ملیر سٹی (سکندر)

  4. ایف آئی آر نمبر 918/24، دفعہ 8(i)A گٹکا ماوا ایکٹ، تھانہ ملیر سٹی (سکندر)

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تاکہ منشیات کی سپلائی چین اور دیگر ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.08.31 PM

62 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!