ضلع وسطی میں سول ڈیفنس کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کے لیے اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیہا شاہ کی صدارت

کراچی، : ضلع انتظامیہ کے زیرِ اہتمام اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ضلع وسطی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II نیہا شاہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر کی۔

ڈیرہ غازی خان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بس سے 30 کلو چاندی برآمد

اجلاس کا مقصد سول ڈیفنس کے جاری اقدامات کا جائزہ لینا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ اجلاس میں سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلعی افسر سول ڈیفنس، ٹاؤن افسران، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے ضلع میں جاری سرگرمیوں، دستیاب وسائل اور رضاکاروں کی تربیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی آگاہی، رضاکارانہ خدمات کے فروغ اور اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیہا شاہ نے سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی شمولیت اور آگاہی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی تربیتی سیشنز، آگاہی مہمات اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات جاری رکھیں تاکہ سول ڈیفنس کا نظام مزید مضبوط ہو۔

اجلاس میں ریپڈ ریسپانس یونٹس کے قیام، مشقی ڈرلز کے انعقاد اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II نیہا شاہ نے بتایا کہ ضلع وسطی میں قومی رضاکاروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور خواہش مند افراد ڈپٹی کمشنر آفس ضلع وسطی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع وسطی کے عوام کے تحفظ اور فلاح کے لیے سول ڈیفنس کے اقدامات کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.07.54 PM WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.07.54 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.07.55 PM WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.07.55 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.07.56 PM 1

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ضلع وسطی میں سول ڈیفنس کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کے لیے اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیہا شاہ کی صدارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!