ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس، جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس کراچی پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور انویسٹی گیشن افسران نے شرکت کی۔

ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

اجلاس کے دوران زونل ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے علاقوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جن میں جرائم کی شرح، پولیس اقدامات، مقدمات کی پیش رفت، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ مقدمات کی پیروی اور عدالتوں میں پیش رفت کو مزید بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کومبنگ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے زور دیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کی جائے۔

WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.12.01 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.12.02 PM WhatsApp Image 2025 11 04 at 6.12.02 PM 1

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!