سٹی کونسل اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج، ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کے ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی کرم اللہ وقاصی کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور ڈائس بجا کر احتجاج ہوا، جس کی وجہ سے اجلاس میں ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، 513.5 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی برآمد

میئر کراچی نے تمام ارکان کو اجلاس کے دوران بیٹھنے اور نظم قائم رکھنے کی ہدایات دیں، تاہم اپوزیشن اراکین کا احتجاج جاری رہا اور حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

اس کے باوجود کونسل نے کئی اہم قراردادیں منظور کیں، جن میں میڈیا مینجمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں اضافے سے متعلق قرارداد، ابراہیم حیدری میں پیور بلاک لگانے کی قرارداد، اور بیچ ویو سائٹ پر کراچی میوزیم کے قیام سے متعلق قرارداد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان نے اپنے معمول کے کام کو جاری رکھا اور اہم فیصلے منظور کیے، تاہم ماحول میں جاری کشیدگی اجلاس کی سب سے بڑی خصوصیت رہی۔

52 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سٹی کونسل اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج، ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!