ڈیرہ غازی خان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بس سے 30 کلو چاندی برآمد

ایف بی آر کے ماتحت کلکٹوریٹ آف کسٹمز ملتان نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے 18ویں ترمیم کو کمزور کرنا چاہتی ہے رضا ربانی

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، کسٹمز حکام نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر بس کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران تقریباً 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد ہوئے، جن کی بازاری مالیت ایک کروڑ 34 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

بیان کے مطابق، بس میں موجود کسی مسافر نے چاندی کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی قانونی درآمدی دستاویز پیش کی، جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ چاندی اسمگل شدہ تھی۔

ایف بی آر کے مطابق، ضبط شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اسمگل شدہ سامان کے ذرائع، روٹ اور وصول کنندگان کا سراغ لگایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) مؤثر کارروائیوں اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے قومی محصولات کے تحفظ اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ڈیرہ غازی خان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بس سے 30 کلو چاندی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!