پنجاب اسمبلی میں ضلعی حکومتوں کے تحفظ کے لیے نئی آئینی ترمیم کی سفارش

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ضلعی حکومتوں کے تحفظ کے لیے پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد ایک نئی آئینی ترمیم کی سفارش کرتی ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
افغانستان سے کشیدگی بھارت کے ساتھ تاریخی تناؤ کے بعد پاک فوج کا واضح پیغام جارحیت کا جواب فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت بھی کی جائے گی تاکہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ حاصل ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچاس برسوں میں ملک میں مضبوط بلدیاتی نظام کا قیام ممکن نہیں ہو سکا، اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں اس ترمیم کے لیے متحد ہوں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کی عدم موجودگی میں ریاست کا عمرانی معاہدہ کمزور ہوا ہے۔ ماضی میں موثر قانون نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومتیں بلدیاتی ادارے تحلیل کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس اور علمائے کرام کے حوالے سے حکومت کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، تاہم پاکستان کو چاہیے کہ سعودی عرب، ایران اور دیگر اسلامی ممالک میں علمائے کرام کے لیے بنائے گئے ماڈلز سے بھی رہنمائی حاصل کرے۔ مذہبی جماعت کے خلاف حالیہ آپریشن کے بارے میں اسپیکر کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری کردہ حلقہ بندی کا شیڈول واپس لے لیا تھا اور صوبائی حکومت کو نئے قانون کے تحت چار ہفتوں میں حد بندی کے قواعد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ 2019 میں پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کیے تھے، جنہیں بعد ازاں سپریم کورٹ نے بحال کیا، تاہم ان کی مدت دسمبر 2021 میں ختم ہو گئی۔ آئین کے آرٹیکل 140-اے کے مطابق، بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانا لازم ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پنجاب اسمبلی میں ضلعی حکومتوں کے تحفظ کے لیے نئی آئینی ترمیم کی سفارش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!