افغانستان سے کشیدگی بھارت کے ساتھ تاریخی تناؤ کے بعد پاک فوج کا واضح پیغام جارحیت کا جواب فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان دفاعِ وطن کے عہد کی پابند ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔
امریکا نے ورک پرمٹ کی خودکار توسیع ختم کردی 30 اکتوبر کے بعد نئی درخواستوں پر سخت شرائط لاگو

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کی جامعات کے طلبہ و اساتذہ سے خطاب میں انہوں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات، اور آپریشن بنیانِ مرصوص کے تحت ہونے والے "معرکۂ حق” پر گفتگو کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۂ خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے درست اور قابلِ اعتماد معلومات کی فراہمی نہایت اہم ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ پاک فوج کا عزم ان کی حب الوطنی کی علامت ہے، اور قوم مشکل وقت میں اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ تبصرے اس پس منظر میں سامنے آئے ہیں کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسلام آباد نے کابل سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ دوسری جانب طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

رواں سال مئی میں پاکستان نے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ دہائیوں کی بدترین کشیدگی کا سامنا کیا، جو چار روز تک جاری رہنے والے تصادم کے بعد امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی پر اختتام پذیر ہوئی۔

21 اکتوبر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی واضح کیا تھا کہ پاکستان کی سرحدی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “افغانستان سے کشیدگی بھارت کے ساتھ تاریخی تناؤ کے بعد پاک فوج کا واضح پیغام جارحیت کا جواب فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!