ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی دیوالی کے موقع پر ملاقات

کراچی — دیوالی کی خوشیوں کے حوالے سے ضلع ملیر پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افسران اور اہلکاروں نے ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق سے ایس ایس پی آفس ملیر میں ملاقات کی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے حاظم بھنگوار کو بیسٹ اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ دیا

ملاقات میں پولیس افسران و اہلکاروں نے تہوار کی مسرتوں سے آگاہ کیا، جبکہ ایس ایس پی ملیر نے انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی، فرض شناسی اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار ملک و عوام کے تحفظ میں صفِ اول میں ہیں، جو باعثِ فخر ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی احترام، امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ دیوالی جیسے تہوار محبت، ہم آہنگی اور رواداری کا پیغام دیتے ہیں۔ سندھ پولیس ہر شہری کے مذہبی و سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مستعد ہے، اور اقلیتیں اس ادارے کا قابلِ احترام اور اہم حصہ ہیں۔

WhatsApp Image 2025 10 25 at 5.17.51 PM WhatsApp Image 2025 10 25 at 5.17.51 PM 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی دیوالی کے موقع پر ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!