کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے حاظم بھنگوار کو بیسٹ اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ دیا

کراچی — کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے قابل، فرض شناس اور محنتی افسر حاظم بھنگوار کو شاندار کارکردگی پر بہترین اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی زیرِ صدارت آرڈرلی روم، 60 پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی

یہ تقریب ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف اسسٹنٹ کمشنرز، انتظامی افسران اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اُن افسران کی حوصلہ افزائی ہے جو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے رہے ہیں۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ حاظم بھنگوار کی بہترین کارکردگی اُن کے نظم و ضبط، عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاظم بھنگوار نئے سی ایس پی افسران کے لیے رول ماڈل ہیں جنہوں نے محدود وسائل میں بھی بہترین انتظامی کارکردگی دکھائی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بھی حاظم بھنگوار کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیگر افسران کو بھی اُن کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے اور عوامی خدمت کا جذبہ برقرار رکھنا چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے حاظم بھنگوار کو اعزازی شیلڈ اور بیسٹ اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ پیش کیا۔

WhatsApp Image 2025 10 24 at 8.12.02 PM WhatsApp Image 2025 10 24 at 8.12.02 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 24 at 8.12.02 PM 2 WhatsApp Image 2025 10 24 at 8.12.03 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے حاظم بھنگوار کو بیسٹ اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!