پاک فوج اور قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کے سامنے ایک مضبوط دیوار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

مردان — ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے سامنے فوج اور عوام متحد ہو کر ایک مضبوط دیوار ثابت ہوں گے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے حاظم بھنگوار کو بیسٹ اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ دیا

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی، جن میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران معرکۂ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف جاری آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امن کے دشمن عناصر کا خاتمہ پاکستان کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔

تقریب میں شریک طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!