ایس آئی یو پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق، جسم پر تشدد کے نشانات، 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکار معطل

کراچی — پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے نوجوان عرفان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

پاکستان مخالف الفاظ استعمال کرنے والے دو افغان نوجوانوں کی معافی، “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگادیے

اس سے قبل، پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ نوجوان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا اور اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، اہلِ خانہ کی درخواست پر طبی معائنہ کرایا گیا تھا جس میں ابتدائی طور پر کسی قسم کے تشدد کی تصدیق نہیں ہوئی۔

پولیس نے اپنے مؤقف کے ثبوت کے لیے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست بھی دے دی ہے۔

دوسری جانب، ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور تین اے ایس آئی سمیت سات اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی عابد شاہ، عبد الواحد، سرفراز، کانسٹیبل ہمایوں، فیاض، وقار اور آصف علی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق، اہلکاروں کی معطلی انکوائری مکمل ہونے تک برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق، مبینہ طور پر ایس آئی یو پولیس کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عرفان کے ساتھیوں اور اہلِ خانہ نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
متاثرہ نوجوانوں کے مطابق، انہیں عائشہ منزل کے قریب سے حراست میں لیا گیا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دو روز تک مختلف مقامات پر لے جایا گیا اور ڈنڈوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تشدد کے دوران عرفان کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اہلکاروں نے ان کی آنکھوں سے پٹیاں کھول دیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق، عرفان بہاولپور سے کراچی سیر و تفریح کے لیے آیا تھا اور اس کے ساتھ تین بچے بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے چاروں نوجوانوں کو مشکوک سمجھ کر حراست میں لیا اور رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اہلِ خانہ کے مطابق، 16 سالہ محمد عرفان ولد محمد رمضان پولیس کے تشدد کو برداشت نہ کرسکا اور سی آئی اے تھانے میں دم توڑ گیا۔
پولیس اہلکار مبینہ طور پر عرفان کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ باقی دو زخمی نوجوان اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ایس آئی یو پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق، جسم پر تشدد کے نشانات، 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکار معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!