بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز میں خردبرد، بی آئی ایس پی اہلکاروں سمیت 21 ملزمان گرفتار

میرپورخاص — بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز میں خردبرد اور غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں بی آئی ایس پی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایس آئی یو پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق، جسم پر تشدد کے نشانات، 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکار معطل

ذرائع کے مطابق، کارروائی میرپورخاص کے ناگوری ہال بی آئی ایس پی سینٹر میں کی گئی جہاں سے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں احسن علی، امر سنگھ، شہزاد علی، نعیم، گیان، خمیسو، امان اللہ، سفیر انور، کنور، جاوید علی، نارائن، جعفر علی، محمد بخش، جمن، عبدالحمید، رجب، کاشف علی، شاہنواز، سہیل ایوب، اشفاق حسین اور ایک اور عبدالحمید شامل ہیں۔

حکام کے مطابق، شاہنواز، سہیل ایوب اور اشفاق حسین بی آئی ایس پی کے ملازمین ہیں جو فنڈز میں خردبرد میں براہِ راست ملوث پائے گئے۔

چھاپے کے دوران 9 ڈیوائسز، 2 سلیکون انگوٹھوں کے امپریشن، گلو گن مشین، گلو بارز اور 25 لاکھ 30 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، گرفتار ملزمان بطور سب ایجنٹس کام کر رہے تھے اور اصل فرنچائز مالکان کی ڈیوائسز استعمال کر رہے تھے۔
ملزمان مستحقین سے فی کس 1500 تا 2000 روپے غیر قانونی کٹوتی کرتے تھے اور یہ رقم بی آئی ایس پی افسران و فرنچائز مالکان کو بطور رشوت دی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق، جو مستحقین کٹوتی دینے سے انکار کرتے ان کی آئی ڈیز بلاک کر دی جاتی تھیں تاکہ انہیں ادائیگی نہ ہو سکے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ مزید گرفتاریاں ملزمان کی نشاندہی پر متوقع ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز میں خردبرد، بی آئی ایس پی اہلکاروں سمیت 21 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!