محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک 1447ھ کے آغاز سے متعلق اہم پیش گوئی، پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع

محکمہ موسمیات پاکستان نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جبکہ پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آزادیِ اظہار کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو چکی ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کراچی میں 18 فروری کو سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہوگا، جس کے باعث شہر میں چاند دیکھے جانے کے امکانات خاصے بہتر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی اور فلکیاتی حالات رمضان کے چاند کی رویت کے لیے سازگار ہیں، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک 1447ھ کے آغاز سے متعلق اہم پیش گوئی، پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!