پاکستان مخالف الفاظ استعمال کرنے والے دو افغان نوجوانوں کی معافی، "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگادیے

کراچی — پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے دو افغان نوجونوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ دونوں نوجوانوں کی ویڈیوز گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ افغان مہاجرین کے انخلا کے معاملے پر پاکستان کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرتے نظر آئے تھے۔

کراچی: مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک، 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکار معطل

پہلی ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کی شناخت فرہاد کے نام سے ہوئی جو کراچی میں ایک کریانے کی دکان پر ملازم ہے۔ صارفین نے دکان پر خریداری کے دوران اس کی ویڈیو بنائی تھی جو بعد میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

تاہم اب فرہاد کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ روتے ہوئے اپنی حرکت پر نادم دکھائی دیا۔ ویڈیو میں فرہاد نے پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ اُس سے بڑی غلطی ہوئی ہے جو دوبارہ نہیں ہوگی۔

اسی طرح دوسری ویڈیو میں نظر آنے والے افغان نوجوان محب اللّٰہ، جو ایک چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، نے بھی اپنے سابقہ بیان پر معافی مانگ لی۔ نئی ویڈیو میں محب اللّٰہ نے کہا کہ وہ اپنے الفاظ پر شرمندہ ہے اور اس کی پاکستان یا عوام سے کوئی دشمنی نہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کے بیانات کی جانچ کی جارہی ہے جبکہ مقامی سطح پر امن و امان کے قیام اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے لیے مختلف برادریوں کے نمائندگان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان مخالف الفاظ استعمال کرنے والے دو افغان نوجوانوں کی معافی، "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگادیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!