دبئی حکومت نے آئندہ چار سال میں دبئی کو سرسبز شہر بنانے کے لیے ایک جامع اور بڑے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 15 لاکھ درخت لگانے اور 120 نئے پارکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہری ماحول کو بہتر بنانا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔
امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کو محدود کرنے والا آخری معاہدہ “نیو اسٹارٹ” ختم
حکومتِ دبئی نے اس کے ساتھ ساتھ 4 ارب درہم کے میگا منصوبے "واٹر اینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030” کا بھی اعلان کیا ہے، جسے بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران لانچ کیا تھا۔
منصوبے کے مطابق دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات قائم کیے جائیں گے، جبکہ ہر سال تین نئے پبلک بیچز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
دستاویزات کے مطابق ساحلی سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور سمندر کنارے عوام کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں واک ٹریکس، جاگنگ ٹریکس اور سائیکل ٹریکس شامل ہوں گے، تاکہ صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ دبئی کو ایک ماحولیاتی دوست، صحت مند اور پائیدار شہر بنانے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوگا، جو شہریوں اور سیاحوں دونوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے گا۔
