کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع جنوبی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ہمراہ ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر کراچی واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ افسران، حاظم بھنگوار، ڈائریکٹر ترقیات نسیم بھٹو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

خواتین جیل کراچی میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار، قیدیوں کی صحت و بحالی کی نئی سمت — وزیر علی حسن زرداری

دورے کے دوران ضلع میں جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت مختلف منصوبوں کی رفتارِ تکمیل کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

سید حسن نقوی نے نہر خیام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسے این جی اوز کے تعاون سے ایک معیاری تفریحی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں صحت و تعلیم کے شعبوں کی بہتری ناگزیر ہے، اس لیے اسکولوں کے معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

WhatsApp Image 2025 10 22 at 8.09.41 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 22 at 8.09.41 PM 2 WhatsApp Image 2025 10 22 at 8.09.41 PM 3

66 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع جنوبی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!