پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا بڑا آپریشن — 972 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد (22 اکتوبر 2025): پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن انجام دیا، جس کے دوران 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ یہ کارروائی کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت سعودی عرب کی زیرِ قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے آپریشنل فریم ورک میں انجام دی گئی۔

خواتین جیل کراچی میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار، قیدیوں کی صحت و بحالی کی نئی سمت — وزیر علی حسن زرداری

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ شاندار کامیابی علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، عالمی امن، اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی عزم کی عکاس ہے۔

CTF-150 ایک کثیرالقومی میری ٹائم اتحاد ہے جس کا مقصد کھلے سمندروں میں دہشت گردی، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ اس پلیٹ فارم کے تحت پی این ایس یرموک کا کامیاب آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان بحیرہ ہند میں ایک ذمہ دار میری ٹائم پارٹنر کے طور پر مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس یرموک کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی زیرِ قیادت ٹاسک فورس میں یرموک کی تعیناتی سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا

WhatsApp Image 2025 10 22 at 8.09.16 PM 1

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!