کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس اہم فیصلے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق پارٹی کو گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق علم ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور ایم کیو ایم پاکستان جلد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اس فیصلے پر سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔