کراچی (پولیس رپورٹر) — ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) نے کرائم ڈیٹیکشن اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع جنوبی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت
اس موقع پر ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر، ایس ایچ او حیدری مارکیٹ عدیل احمد، ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد اسحاق مغل اور ایس ایچ او سپر مارکیٹ فرخ ہاشمی سمیت ان کی ٹیموں کو نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے گئے۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی حوصلہ افزائی جرائم کے خلاف کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا مورال بلند رکھیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہیں۔