سیپرا بورڈ کا 45واں اجلاس سرکاری معاہدوں میں شفافیت یقینی بنانے پر زور

سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کے بورڈ کا 45واں اجلاس چیئرمین سیپرا و وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں SPPRA کے مختلف انتظامی و پالیسی امور پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
عوامی کالونی پولیس کی کارروائی دو منشیات فروش گرفتار چرس برآمد

اجلاس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ریونیو اور SPPRA کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر جلد دستخط ہونے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو ای پیڈ (E-PAD) کی افادیت اور ای پروکیورمنٹ کے عمل میں اس کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال 4007 ٹینڈرز شائع کیے گئے، جبکہ 65 تربیتی سیشنز میں 1600 سرکاری افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سیپرا ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ مزید سرکاری افسران کو ای پروکیورمنٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے تاکہ نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جا سکے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ “جب تک صوبائی ادارے باہمی تعاون سے کام نہیں کریں گے، کامیابی ممکن نہیں۔” انہوں نے ہدایت کی کہ جن نکات پر سیپرا کو مسائل درپیش ہیں، انہیں پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سرکاری فنڈز کے استعمال میں SPPRA کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پیروی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حکومتی معاہدوں میں شفافیت اور مفادِ عامہ کا تحفظ پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔"

اجلاس میں چیئرمین پی ڈی بورڈ، سیکریٹریز فنانس، جی اے، ورکس اینڈ سروسز، محکمہ آبپاشی، آئی ٹی، قانون، انجینئر آصف قاسمانی، ایم پی ایز ارباب لطف اللہ، سیما خرم اور چیئرمین کے سی سی آئی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “سیپرا بورڈ کا 45واں اجلاس سرکاری معاہدوں میں شفافیت یقینی بنانے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!