عوامی کالونی پولیس کی کارروائی دو منشیات فروش گرفتار چرس برآمد

عوامی کالونی تھانے کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت پرویز ولد حسین بخش اور امیر بخش ولد حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
غزہ جنگ بندی ایک دھوکہ دو ریاستی منصوبہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے علامہ شاداب رضا نقشبندی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 310 گرام چرس برآمد کی گئی، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 644/2025 بجرم دفعہ 9(1)3(a) سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 2024 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور سپلائی ذرائع کا سراغ لگایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “عوامی کالونی پولیس کی کارروائی دو منشیات فروش گرفتار چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!