پاک فوج کا افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب، 19 پوسٹوں پر قبضہ، منوجیا، درانی اور غرنالی ہیڈکوارٹرز تباہ، درجنوں طالبان اور خوارج ہلاک

اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منوجیا بٹالین ہیڈکوارٹرز، غرنالی ہیڈکوارٹر، درانی کیمپ سمیت متعدد افغان مورچے ملیامیٹ کر دیے گئے، درجنوں طالبان اہلکار اور خوارج مارے گئے جبکہ کئی افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے۔

افغان قیادت دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے، فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہند خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں: صدر آصف زرداری

ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی۔ خوارجی دہشتگردوں نے مختلف مقامات پر دراندازی کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی رات گئے شروع ہوئی اور بھرپور قوت کے ساتھ جاری رہی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں قبضہ شدہ افغان پوسٹوں پر آگ، تباہی اور بھاگتے ہوئے افغان اہلکاروں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ کئی طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ متعدد مقامات پر فتنہ الخوارج کے عناصر دراندازی کی کوشش میں مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی کارروائی میں چمن بارڈر، ژوب، کرم اور برابچا سیکٹر میں افغان طالبان اور خارجیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ باجوڑ کے سامنے افغان طالبان کی کرزئی پوسٹ مکمل طور پر تباہ کر دی گئی، جبکہ برابچا کے علاقے میں طالبان کی بٹالین کو بھی نشانہ بنایا گیا جو خارجیوں اور فتنہ الہند کے دہشتگردوں کی لانچنگ بیس تھی۔

ذرائع کے مطابق غرنالی ہیڈکوارٹرز، درانی کیمپ 2، اور منوجیا بٹالین ہیڈکوارٹرز 1 اور 2 مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیے گئے۔ درانی کیمپ میں 50 سے زائد افغان اہلکار اور خوارج ہلاک ہوئے جبکہ کئی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہو گئے۔

فتنہ الخوارج کا اہم مرکز کھرچر فورٹ بھی پاک فوج کی مؤثر فائرنگ سے مکمل تباہ کر دیا گیا۔ برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان اور خرلاچی سیکٹر میں متعدد افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فضائی کارروائی میں ڈرونز اور آرٹلری کے ساتھ افغان فورسز کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔

کرم کے مخالف علاقے میں افغان ٹینک پوزیشن کو درست نشانہ بنایا گیا جبکہ شپولا ہلا، ترکمانزئی، میلا، جنڈوسر اور کنڑ پوسٹ بھی پاک فوج کی جوابی کارروائی میں نیست و نابود کر دی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے اب تک 27 سے زائد افغان اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ مقامات خوارج اور فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو پناہ دینے اور پاکستان میں داخل کرانے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کا افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب، 19 پوسٹوں پر قبضہ، منوجیا، درانی اور غرنالی ہیڈکوارٹرز تباہ، درجنوں طالبان اور خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!