پاک فوج کا بھرپور جواب، اسپین بولدک میں افغان طالبان کا عصمت اللہ کرار کیمپ مکمل تباہ

پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے اسپین بولدک سیکٹر، افغانستان میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو دوسری اسٹرائیک میں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

پاک فوج کا افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب، 19 پوسٹوں پر قبضہ، منوجیا، درانی اور غرنالی ہیڈکوارٹرز تباہ، درجنوں طالبان اور خوارج ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ افغان طالبان کے بڑے اور فعال عسکری کیمپس میں شمار ہوتا تھا، جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں کی جاتی تھیں۔ کیمپ میں موجود دہشتگرد عناصر سرحد پار حملوں کی منصوبہ بندی اور معاونت میں ملوث تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجی دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی مؤثر انداز میں جاری ہے اور پاکستان اپنی سرحدی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

One thought on “پاک فوج کا بھرپور جواب، اسپین بولدک میں افغان طالبان کا عصمت اللہ کرار کیمپ مکمل تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!