راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) — پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی و خوارج ہلاک ہو گئے۔
این آئی سی وی ڈی کا ملازمین اور اہلِ خانہ کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کا اعلان
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ کا پاک فوج نے آرٹلری، ٹینکوں، بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ جواب دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی کارروائی کے دوران داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی ذرائع اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام رہیں، جبکہ برامچا سیکٹر میں واقع “افغانی شہیدان” پوسٹ مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھاری جانی و مالی نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی کر دی گئیں، اور افغان فوجی و طالبان کئی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پاک فوج کے شدید اور بھرپور ردعمل کے بعد افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئیں اور انہوں نے پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کر دی۔
یہ حالیہ جھڑپ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو سرحد پار سے دہشت گردوں کی کارروائیوں اور ان کی سرپرستی پر سخت تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
