پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، پاکستان نے افغان فورسز کی 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے پاکستانی فورسز نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب، متعدد افغان پوسٹیں تباہ، طالبان فرار

سکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے افغانستان کی جانب سے مختلف سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی۔ جوابی حملے کے نتیجے میں افغان فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اور متعدد چوکیاں تباہ ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افغان پوسٹوں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے، ان پر اب پاک فوج کا مکمل کنٹرول ہے۔ قبضہ شدہ افغان پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ زیادہ تر افغان طالبان اہلکار اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے اس آپریشن کو افغان فورسز کے خلاف پاک فوج کی ایک بڑی اور اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ افغان فورسز کی جانب سے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستان نے مؤثر اور سخت جواب دیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، پاکستان نے افغان فورسز کی 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!