کراچی — ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے دفتر میں کرائم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی۔ اجلاس میں SDPOs اور SHOs نے شرکت کی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.04 فیصد، معیشت کا حجم 407 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
ایس ایس پی سٹی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ POs/Abs کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اور ملزمان کی فیزیکل گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے۔ انتہائی مطلوب مجرمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔
انہوں نے ہدایت دی کہ گٹکا ماوا سپلائرز اور ڈیلرز کے خلاف بھی کارروائیوں کو تیز کیا جائے، جبکہ جس تھانے کی حدود میں بھتہ خوری کے کیسز سامنے آئیں گے، وہاں کے SHO کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف کاروبار کرسکیں۔ ساتھ ہی بھتہ خوری کے زیر التوا کیسز کو فی الفور حل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے کہا کہ قتل، ڈکیتی اور شہریوں کو زخمی کرنے کے کیسز میں مطلوب ملزمان کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے۔ موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔
انہوں نے SDPOs اور SHOs کو ہدایت کی کہ اپنی نگرانی میں سب ڈویژن وائز کومبنگ آپریشنز کیے جائیں اور تمام کارروائیوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
