پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.04 فیصد، معیشت کا حجم 407 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد — نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا 114واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے کی۔ اجلاس میں مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی اور سالانہ معاشی شرح نمو کے تخمینوں کی منظوری دی گئی۔

ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا اور شراب فروش گرفتار، مقدمات درج

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.04 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے تخمینے 2.68 فیصد سے بہتر ہے۔ پاکستان کی معیشت کا حجم 407.2 ارب ڈالر جبکہ فی کس آمدنی 1812 ڈالر رہی۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ چوتھی سہ ماہی میں معیشت نے 5.66 فیصد کی نمایاں ترقی دکھائی جو پورے سال کی بہترین کارکردگی رہی۔ سہ ماہی بنیادوں پر شرح نمو پہلی سہ ماہی میں 1.80 فیصد، دوسری میں 1.94 فیصد اور تیسری میں 2.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

زرعی شعبہ سال بھر میں 1.51 فیصد بڑھا تاہم اہم فصلوں کی پیداوار میں 13.12 فیصد کمی آئی، البتہ دیگر فصلوں میں 19.55 فیصد اضافہ ہوا۔ سبزیوں، پھلوں اور تمباکو کی پیداوار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ لائیوسٹاک 2.94 فیصد اور جنگلات کا شعبہ 2.66 فیصد بڑھا۔

صنعتی شعبے کی شرح نمو 5.26 فیصد رہی۔ تعمیرات میں 6.63 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی میں 28.53 فیصد کی ریکارڈ ترقی سامنے آئی۔ خدمات کے شعبے میں 3 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، جس میں ٹرانسپورٹ، فنانس اور آئی ٹی کا بڑا کردار رہا۔

مالیاتی و انشورنس سرگرمیوں میں 3.9 فیصد، تعلیم میں 4.13 فیصد، صحت میں 3.56 فیصد اور عوامی انتظامیہ و سماجی تحفظ میں 9.88 فیصد اضافہ سامنے آیا۔

کمیٹی نے نیشنل اکاؤنٹس ٹیم، وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.04 فیصد، معیشت کا حجم 407 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!