نیو کراچی پولیس کی کارروائی، دو موٹرسائیکل لفٹر گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) — نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت اور دبنگ کارروائی کرتے ہوئے دو موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ کارروائی کالی مارکیٹ سیکٹر 5G نیو کراچی کی ایک اندرونی گلی میں عمل میں لائی گئی۔

کراچی: ایس بی سی اے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی ولد سردار اور محبت ولد روشن خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل نمبر KHZ-4014 میکر سپر اسٹار 70 رنگ سیاہ ہے، جو تھانہ ہذا کے مقدمہ الزام نمبر 542/2025 بجرم دفعہ 381A میں چوری شدہ پائی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کو مقدمے میں باقاعدہ گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جب کہ انہیں انٹروگیشن کے لیے بعد ازاں اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PSP, PPM)

One thought on “نیو کراچی پولیس کی کارروائی، دو موٹرسائیکل لفٹر گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!